تازہ تر ین

پریانکا کی روہنگیا مسلمانوں کی حالت پر افسوس کا اظہار،دنیا سے مدد کی اپیل کردی

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دنیا سے مدد کی اپیل کی ہے۔بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کیمپ کے دورے کے دوران پریانکا چوپڑا نے روہنگیا خواتین اور بچوں کو درپیش مشکلات پر تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی۔پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر بنگلہ دیش کے کاکس بازار کی تصایور اور ویڈیوز شیئر کیں۔پریانکا لکھتی ہیں کہ کاکس بازار پہنچنے کے بعد یہ روہنگیا بچے پر ہجوم کیمپ میں رہنے پر مجبور تھے، تین لاکھ روہنگیا بچوں کے لیے بنائے گئے مراکز وہ جگہیں ہیں جہاں وہ عام بچوں کی طرح کھیل سکتے ہیں۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اقوام متحدہ کے چلڈرنز ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کی خیرسگالی سفیر ہیں۔روہنگیا برادری کا مذہب اسلام ہے اور جو صدیوں سےمیانمار میں اکثریتی بدھ مت کے ماننے والوں ساتھ رہتی چلی ا?ئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت میانمار میں تقریباً 11 لاکھ روہنگیا افراد بستے ہیں۔ا±ن کی زبان ’روہنگیا‘ یا ’روئنگا‘ کہلاتی ہے جومیانمار بھر میں عام طور پر بولی جانے والی زبانوں سے یکسر مختلف ہے۔ روہنگیا برادری کو ملک میں ا?باد دیگر 135 نسلی گروپوں جیسی سرکاری حیثیت حاصل نہیں ہے اور ا±نہیں 1982 سےمیانمار میں شہریت کے حق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ یوں ایک طرح سے یہ برادری بے وطنی کا شکار ہو کر رہ گئی ہے۔یہ برادری میانمار کی ساحلی پٹی راکھائن میں رہتی ہے اور سرکاری اجازت کے بغیر یہ لوگ اس علاقے سے باہر نہیں نکل سکتے۔ روہنگیا میانمار کی غریب ترین برادریوں میں سے ایک ہے اور وہ زیادہ تر گھیٹو انداز کے کیمپوں میں گزارہ کر رہے ہیں جہاں ا±نہیں زندگی کی بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں۔گزشتہ برس میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے دوران مسلمانوں کے 2600 سے زائد گھروں کو ا?گ لگادی گئی تھی جب کہ متعدد مسلمانوں کو قتل بھی کیا گیا تھا۔ان فسادات کے نتیجے میں لاکھوں افراد نے سرحد عبور کرکے بنگلہ دیش میں پناہ لے لی تھی جہاں وہ مہاجر کیمپوں میں مقیم ہیں۔بین الاقوامی برادری نے روہنگیا برادری کو دنیا بھر میں تشدد اور ظلم و ستم کا شکار ہونے والی سب سے بڑی برادری قرار دیا ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ راکھائن میں فوج کی طرف سے کئے جانے والی پر تشدد کارروائیوں پر ا±نہیں شدید تشویش ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain