ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈاداکار عامر خان نے فلم ”سنجو“ میں کام سے انکار کیوجہ بتا دی۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم ”سنجو“ میں سنیل دت کے کردار سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں فلم میں سنجے دت کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا اس لئے میں نے فلم میں سنیل دت کے کردار سے انکار کر دیا۔ عامر خان ان دنوں فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔