تازہ تر ین

امریکی صدر ٹرمپ کی کبھی ہاں کبھی ناں شمالی کورین صدربارے بڑی بات کہنے کے بعد پھر یوٹرن لے لیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ‘یو ٹرن’ لیتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان سے ملاقات پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا، ‘شمالی کوریا سے سربراہ ملاقات کے حوالے سے مثبت رابطے اور بات چیت ہوئی ہے، اگر یہ ملاقات ہوئی تو 12 جون کو سنگاپور میں ہی ہوگی اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ملاقات 12 جون کے بعد بھی ہوسکتی ہے’۔ایک روز قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ 12 جون کو ہونے والی سربراہ ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔وائٹ ہاو¿س کے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے نام لکھے گئے خط میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ اس ملاقات کے لیے بہت پرجوش تھے، لیکن شمالی کورین رہنما کی جانب سے دیئے گئے چند حالیہ بیانات کی وجہ سے انہیں لگتا ہے کہ یہ وقت اس ملاقات کے لیے مناسب نہیں ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain