تازہ تر ین

کرکٹ میں میگا کرپشن کا انکشاف مگر اس بار وکٹ فکسنگ پکڑی گئی

 انگلینڈ(ویب ڈیسک) کٹ میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل بے نقاب ہوگیا اور سری لنکا میں ’وکٹ فکسنگ‘ کی سازش پکڑی گئی۔دی ٹیلی گراف نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گال اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف نے سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان رواں برس 6 نومبر کو ہونے والے میچ کے لیے وکٹ فکسنگ کی یقین دہانی کروائی۔رپورٹ کے مطابق اس سازش میں سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس اور گال اسٹیڈیم کا اسسٹنٹ مینیجر تھرانگا اندیکا شامل ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس ممبئی کی جانب سےکرکٹ کھیل چکے ہیں۔اس حوالے سے ایک انڈر کور (خفیہ) رپورٹر، بزنس مین کے روپ میں گال اسٹیڈیم کے اسٹاف سے ملا اور خفیہ طور پر اس بات چیت کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain