تازہ تر ین

پریانکا چوپڑا روہنگیا بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں

ڈھاکہ(ویب ڈیسک)حال ہی میں پریانکا نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پردوخوبصورت ویڈیوزشیئرزکی ہیں جن میں وہ مسلمان مہاجرین بچوں کے ساتھ بالکل ایسے گھل مل گئیں جیسے انہیں برسوں سے جانتی ہوں جب کہ بچے بھی اپنی تمام پریشانیاں بھلا کرپریانکا کے ساتھ کھیلنے میں مصروف نظرآرہے ہیں۔ اس موقع پرپریانکا مقبول ترین اداکارہ کے بجائے ایک درد مند خاتون نظرآرہی ہیں جس کے دل میں مذہب، نسل اورقومیت سے ہٹ کرانسانیت کے لیے درد اوربے پناہ محبت ہے۔ویڈیو کے ساتھ پیغام شیئرکرتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا کہ میں نے روہنگیا کے مظلوم بچوں کے ساتھ چند گھنٹے گزارے اوراس دوران ان سے بہت کچھ سیکھنے کوملا، ان چند گھنٹوں میں میں بھول گئی کہ کہاں پرہوں اوربچوں کے ساتھ بچی بن گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain