تازہ تر ین

دپیکا پڈ وکون بالی وڈ کی پہلی سپر ہیرو اداکارہ بنیں گی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ ادا کارہ دپیکا پڈوکون بہت بڑے بجٹ پر تیار ہونے والی فلم میں بالی وڈ کی پہلی سپر ہیرو اداکارہ بنیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ بہت جلد بہت بڑے بجٹ پر تیار ہونے والی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی جس میں وہ بالی وڈ کی پہلی سپر ہیرو اداکارہ بنیں گی۔ہندی سینما میں کرش، راون جیسے کئی سپر ہیرو کردار سامنے آئے، تاہم کسی اداکارہ کو اپنی فلم میں سپر ہیرو بنتے آج تک نہیں دکھایا۔ہالی وڈ انڈسٹری میں سپر ہیروز کے ساتھ ساتھ اب سپر ہیروئنز کے کرداروں کو بھی کافی پذیرائی مل رہی ہے۔اور اس بڑھتے رجحان کا اثر اب بالی وڈ میں بھی نظر آرہا ہے۔یاد رہے کہ ہالی وڈ اداکارہ گال گدوٹ کی سپر ہیرو فلم ’ونڈر وومن‘ دنیا بھر میں کامیاب ہوئی جس کے سیکوئل کی تیاریاں بھی شروع ہوچکی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain