تازہ تر ین

چودھری نثار بڑی مشکل میں پھنس گئے ،الیکشن سے قبل بڑا جھٹکا لگ گیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پارٹی قیادت سے ناراض چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شاہد اورکزئی کی جانب سے چیلنج کیے گئے ہیں۔درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، آراو نے درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 14 فروری 2018 کو شاہد اورکزئی کے سپریم کورٹ میں داخلے پابندی عائد کردی تھی۔ سپریم کورٹ نے انہیں عادی درخواست گزار قرار دیا تھا اور ان کی سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریوں میں بھی انٹری بند کردی تھی ، یہ پابندی شاہد اورکزئی کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصورعلی شاہ کی تقرری کیخلاف درخواست دائر کرنے پر لگائی گئی تھی۔شاہد اورکزئی فری لانس جرنلسٹ ہیں جنہیں 29 دسمبر 2014 کو پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے توہین عدالت کے غلط الزامات لگانے پر 24 گھنٹے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ علاوہ ازیںشاہد اورکزئی نے 2002 کے عام انتخابات میں شہبازشریف کو نااہل قرار دینے، سانحہ کوئٹہ کیس میں فریق بننے، این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن رکوانے کیلئے بھی درخواستیں دائر کی تھیں۔ شاہد اورکزئی نے نوازشریف کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھااس کے علاوہ انہوں نے طالبان سے مذاکرات کیخلاف بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain