تازہ تر ین

نواز شریف اور مریم کی آج لندن روانگی ، عید کے بعد واپس آئینگے

لاہور(اے این این ) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز(آج) جمعرات کولندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز(آج) لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے، اس کے علاوہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز شریف اور ان کی اہلیہ زینب سلمان بھی (آج) لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ سلمان شہباز اپنے اہلخانہ کے ساتھ پی کے 757 سے صبح 11 بجے لندن جائیں گے۔مریم نواز نے لندن روانگی کی تصدیق کی ہے ۔مریم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں لاہور کے ایوان عدل میں ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئیں جہاں انہوں نے ریٹرننگ افسر کو بتایا کہ کل صبح 9 بجے میری فلائٹ ہے اس لیے آپ کے پاس نہیں آسکوں گی۔مریم نواز کے موقف پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ کل آپ نہ آئیں، اپنے وکیل کو بھیج دیں۔ریٹرننگ افسر نے ےمریم نواز کو این اے 127 کے کاغذات کی جانچ پڑتال سے استثنی دےدیا،مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لندن جا رہے ہیں ،عید امی کے ساتھ منائیں گے ،عید کی چھٹیوں کے بعد واپس آ ئیں گے۔واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا گلے کے کینسر کا علاج جاری ہے، اس سے قبل بھی نواز شریف اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن جاچکے ہیں۔دوسری جانب نیب نے نواز شریف سمیت ان کے بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانچوں افراد کے خلاف جاری ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے، ملزمان فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں اس لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔واضح رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور کئی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں جب کہ نیب ریفرنسز کی احتساب عدالت میں سماعت کے باعث نوازشریف اور مریم نواز لندن نہیں جاسکے ہیں۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت دی تھی اور شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کا فیصلہ ایک مہینے میں سنانے کا حکم دیاہے۔اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا تھا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو پاکستان سے بیرون ملک جانے سے نہیں روکا، دونوں سیاسی رہنماﺅں نے آج تک بیرون ملک جانے کی اجازت لینے کیلئے باضابطہ طور پر عدالت سے رجوع ہی نہیں کیا ، ہم نے کبھی کسی کو اپنے رشتہ داروں کی عیادت سے نہیں روکا اور نہ روکیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain