تازہ تر ین

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے تمام بچوں کو نکال لیا گیا

تھائی لینڈ(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ کے غار میں پھنسی بچوں کی فٹبال ٹیم کے 8 کھلاڑیوں اور کوچ کو بھی باحفاظت نکال لیا گیا جس کے بعد ریسکیو ا?پریشن مکمل ہو گیا ہے۔ تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے علاقے کے معروف غاروں کے سلسلے میں بچوں کی فٹبال ٹیم کوچ کے ہمراہ 23 جون کو سیر کے لیے گئی تھی۔مون سون بارشوں کے باعث بچوں کی پوری ٹیم غار میں پھنس گئی تھی تاہم ریسکیو اداروں کی جانب سے ان کی کھوج لگائے جانے کے بعد بچوں کو باحفاظت نکالنے کے لیے کئی دنوں سے آپریشن جاری تھا۔گزشتہ دنوں اتوار کے روز ریسکیو اداروں کی مدد سے غار میں پھنسے 4 بچوں کو نکال لیا گیا تھا لیکن باقی 8 بچوں اور کوچ کو بھی باحفاظت نکال لیا گیا۔تھائی حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے پیر کو بھی آپریشن میں 4 بچوں کو غار سے بحفاظت نکالا تھا جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ غار میں پھنسنے والے تمام بچوں کی عمریں 11 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ تھائی نیوی کا کہنا ہے کہ منگل کو ریسکیو آپریشن کے آخری مرحلے میں 4 بچوں اور کوچ کو باحفاظت نکالنے کے بعد پرخطر ریسکیو آپریشن بھی مکمل ہو گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain