تازہ تر ین

نوازشریف واپسی کا فیصلہ نہ کرتے تو ان کی سیاست ختم ہو جاتی:احسان ناز ، نیویارک ٹائمز نے غلط تاثر دینے کی کوشش کی کہ شاید جیپ فوج کا نشان ہے:توصیف احمدخان ، سوشل میڈیا پر آنے والی افواہوں پر فوج کی وضاحت سے تاثر زائل ہو گیا:حنیف انجم ، آئی ایس پی آر نے وضاحت کر دی اب الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ وہ صورتحال واضح کرے:ضمیر آفاقی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا ہے کہ کچھ ایسی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ انتخابی عمل پر فوج اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے جس کی وضاحت کرنے کے لئے فوج کو پریس کانفرنس کرنا پڑی چینل ۵ کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کو امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن فوج کو طلب کرتا ہے آئی ایس پی آر نے بھی ساری صورتحال کی وضاحت کر دی ہے الیکشن کمیشن کا بھی کام ہے وہ بھی باتیں کلیئر کرے ایک شخص اگر پاکستان آ رہا ہے کہ اس کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کرنا چاہئے تھا۔ کالم نگار احسان ناز نے کہا ہے کہ فوج حکومت کے کہنے پر آتی ہے آئی ایس پی آر کے ترجمان نے سیاستدانوں کی جانب سے خلائی مخلوق کے لفظ کا بڑا اچھا جواب دیا کہ ہم اللہ کی مخلوق ہیں اور یہ اچھی روایت ہے کہ فوج وضاحت دے رہی ہے اگر نوازشریف واپس نہیں آتے تو ان کی سیاسی موت ہو جائے گی اور وہ دوبارہ کبھی سیاسی طور پر زندہ نہیں ہوں گے۔ کالم نگار حنیف انجم نے کہا کہ گزشتہ جلسوں میں لوگوں کا مائنڈ بنایا گیا تھا کہ خاص پارٹیوں کو حمایت مل رہی ہے پھر سوشل میڈیا پر بھی اس قسم کی افواہیں گردش میں تھیں جس کی فوج کی جانب سے وضاحت آ گئی اور تاثر زائل ہو گیا منفی حلقے چاہتے ہیں کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹا جائے کہ کس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے تو وہ خود کو قیدی محسوس کرتا ہے۔ کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا کہ نیویارک ٹائمز کے کارٹون میں جیپ کے نشان کو واضح کیا گیا تھا کہ شاید یہ کوئی فوج کا نشان ہے اور غلط تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی معروف قانون دان علی ظفر نے کہا ہے کہ قانون نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ لاہور میں داخل ہوں ان کو سیدھا اسلام آباد یا اڈیالہ جیل لے کر جایا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain