تازہ تر ین

چمپئنزٹرافی کی ہارپر کپتان کومجرم ٹھہراناغلط،رضوان

اسلام آباد (آ ئی این پی) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سینئر نے واضح کیا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کی مایوس کن کارکردگی کا نزلہ کپتان پر گرانا درست نہیں ، جیت اور ہار دونوں کا کریڈٹ اور ذمہ داری کپتان اور کوچ کی ہوتی ہے ، ایشین گیمز میں پاکستان کو ضرور جیتنا چاہیے ، غیر ملکی کوچ اور ٹرینر کے آنے کے بعد اب شکست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ، غیر ملکی کوچ کے بارہ لاکھ تنخواہ پر جواب ہاکی فیڈریشن ہی دے سکتی ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان سینئر نے کہاکہ چیمپینز ٹرافی کی تیاری کیلئے ہمارے پاس وقت کم تھا ، بطور کپتان میں تو چیمپینزٹرافی ہار کر آیا ہو ں لیکن جب ٹیم جیتے تو کریڈٹ کپتان اور کوچ کو ملتا ہے اسی طرح شکست پر ذمہ داری بھی کپتان اور کوچ کی بنتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چیمپینز ٹرافی کے بعد ا ب ایشین گیمز پر توجہ مرکوز کی ہے ، ایشین گیمز میں پاکستان کو ضرور جیتنا چاہیے ، غیر ملکی کوچ اور ٹرینر کے آنے کے بعد اب شکست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ غیر ملکی کوچ کے بارہ لاکھ تنخواہ پر جواب ہاکی فیڈریشن ہی دے سکتی ہے ، کھلاڑیوں کی تنخواہ میں بھی اضافہ ہونا چاہیے ، رضوان سینئر نے کہاکہ ملک میں آسٹرو ٹرف ہونگے تو زیادہ ہاکی کھیلی جائے گی ،جونیئر کھلاڑی گھاس پر ہاکی کھیل رہے ہیں ، نئے کھلاڑی لیکر چیمپینز ٹرافی میں گئے تھے ، انہوں نے مزید کہاکہ غیر ملکی کوچ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہا ہے ، پی ایچ ایف کے پاس فنڈز ہونگے تو وہ کھلاڑیوں کو ٹی اے ڈی اے دے گی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain