تازہ تر ین

ٹائٹل جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے

ماسکو (سی پی پی)فٹ بال کی تاریخ میں تیسری مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی فرانس کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی ہیوگو للورس نے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے، ہیوگو للورس نے کہا کہ میں اور میری ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہے، انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں کوئی بھی حریف ہوا شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرینگے۔بیلجیئم کے خلاف کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہیوگو للورس نے کہا کہ وہ اس موقع پر بیلجیئم کے خلاف ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مطمئن ہوں تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پوری ٹیم کو اپنی کارکردگی کا مزید بہتر بناکر کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دوسری مرتبہ عالمی کپ جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنا بڑا اعزاز ہے۔ میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں فرانس نے بیلجیئم کی ٹیم کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی تمام تر توجہ میگا ایونٹ کے فائنل میچ پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی پوری کوشش ہے کہ دوسری مرتبہ ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کو تحفہ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو سر دھڑ کی باری لگانا ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain