تازہ تر ین

عمران کا مجرم اعظم سے 300 ارب کی واپسی کا مطالبہ

اسلام آباد‘لاہور (این این آئی‘مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ مجرم اعظم آگئے ہیں، میاں صاحب اب 300 ارب روپے واپس کر دیں۔اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تبدیلی آگئی ہے جو تبدیلی رہ گئی وہ 25 جولائی کو آجائےگی۔انہوں نے کہا کہ وہ کرپشن پر قابو پانے کےلئے نیب کو مضبوط اور ٹیکس چوروں
کو ایف آئی اے اور نیب کے حوالے کریں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ 8 ہزار ارب روپے پاکستان کے خزانے میں اکٹھا کرکے دکھائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت نے تعلیم اور صحت کے لیے جو کام کیے وہ ملک بھر میں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے کے پی میں کرپشن اور سفارش ختم کی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہنا تھا کہ مجرم اعظم آگئے ہیں لہذا اب میاں صاحب 300 ارب روپے واپس کردیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ قوم کو قسمت بدلنے کا موقع بار بار نہیں دیتا کیوں کہ پہلے ایک جاتا تھا تو دوسرا آجاتا تھا۔ بہارہ کہو سے نمائندے کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں بہارہ کہو میں بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ تین سو ارب کا چور آج برطانےہ سے واپس آیا ہے اور کارکن چور کے استقبال کیلئے گئے ہیں۔ عوام کو کم از کم اس بات کا اندازہ ہو نا چاہےے کہ تین بار وزیر اعظم بنا اور جس عوام نے اسے اپنے ملک کا وزیرا عظم بناےا اس چور نے عوام کیلئے کچھ کرنے کے بجائے قوم کے پیسے پر تین ارب کا ڈاکہ ڈالا اور لندن میں فلیٹ بنائے ، اگر آپ کیلئے کوئی تعمیری کام کیا ہوتا تو آج آپ کا یہ حال نہ ہو تا میں بنی گالا اپنے گھر سے جب بہارہ کہو کو دیکھتا ہو ں تو دل جلتا ہے نہ کوئی منصوبہ بندی کے تحت شہر کو آباد کیا گےا، نہ سےورج ،نہ تفریحی پارک ، نہ سکول ، نہ کالج نہ ہسپتال صرف قبضہ مافےا اور غریب عوام جس کا کوئی پرسان حال نہیں ، بہارہ کہو عوام نے گزشتہ ادوار میں ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو مینڈیڈیٹ دیا لیکن انھوںنے یہاں کے عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ، انھوں نے کہا کہ25جولائی قوم کی تقدیر اور تعمیرو ترقی کیلئے فیصلے کا دن ہے آپ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے جیتائیں آپکے مسائل آپ کی دہلیز پر حل ہو نگے انھوں نے کہا کہ چوہدری الیاس مہربان ، سید زلفی بخاری ، اور ایڈوکیٹ علی بخاری آپکے مسائل سے اکثر مجھے با خبر کرتے رہتے ہیں ، الیکشن کے بعد آپ نے اپنے مسائل کے بارے میں ان نمائندگان سے رابطہ کریں ، ان کے بتائے ہوئے مسائل فی الفور حل کئے جائےں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے جو بنیادی مسائل ہیں جن میں پینے کا صاف پانی ، سیورج کا نظام ، تفریخی پارک ، سکول ، کالجز اور خواتین کیلئے ےونیورسٹی کا قیام میری ترجیحات میں شامل ہیں۔ بہارہ کہو تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میںکبھی عوام دیکھنے کو نہ ملی ، عمران خان کا کہنا تھا کہ میری رہائش بنی گالا میں ہے اور بھارہ کہو کا روزانہ دیدار ہوتا ہے میں اور آپ بہارہ کہو کو جس شکل مین آج دیکھ رہے ہیں ہماری حکومت آنے کے بعد اسکی تعمیر و ترقی اس کے وجود میں نئی روح پھونک دے گی پاکستان تحریک انصاف نیا پاکستان کے جس ویژن کو لے کر چلی ہے اس کے ثمرات بہت جلد عوام محسوس کرے گیاس موقع پر چوہدری الیاس مہربان ، چوہدری شیر اعظم ، زلفی بخاری ، راجہ طاہر نواز ، سلیم آفریدی ، سعید عباسی اور دیگر مرکزی و مقامی نمائندگان نے بھی خطاب کیا ۔ ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ جب نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو سرحدی کشیدگی بڑھتی ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جب بھی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف مشکل کا شکار ہوتے ہیں تو پاکستان کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ کیوں ہوتا ہے اور ملک کے اندر دہشت گردی کے واقعات شروع کیوں ہوجاتے ہیں؟ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اکرم خان درانی پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات کو سبوتاڑ کرنے کے لیے کسی سازش کا ڈول ڈالا جارہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عوام ایسی کسی بھی سازش کو 25 جولائی کو ہونے والے تاریخی انتخابات کی راہ میں حائل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اکرم درانی اور انکے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات کو سبوتاڑ کرنے کیلئے کسی سازش کا ڈول ڈالا جارہا تاہم عوام ایسی کسی بھی سازش کو ان تاریخی انتخابات کی راہ میں حائل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کو انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ہر مرتبہ احتساب کا عمل روکا گیا تاہم اب عوام سیاسی جماعتوں کے کرپٹ سربراہان کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد انسداد کرپشن مہم کے اپنے وعدوں کا جزوی نمونہ پیش کروں گا اور چین کی طرح غربت میں کمی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو غربت کے خاتمے کے لیے چین کی مثال اپنانی چاہیے اور اس سلسلے میں ہم نے چینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔انہوں نے انتخابی مہم میں سازگار ماحول فراہم کیے جانے کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ وہ انتخابات میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی میچ ختم نہیں ہوا جب تک آخری بال نہ ہو۔ افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکی فوج جتنا عرصہ افغانستان میں رہیں گی سیاسی مصالحت کے مواقع اتنے ہی کم ہوں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں فتح کی امید ہے، وزیراعظم بن کر کرپشن اورغربت کے خلاف تحریک چلاو¿ں گا۔پارٹی اچھا منشور اور امیدوار سامنے لائی ہے، پرامید اور پر اعتماد ہوں، لیکن ابھی میچ ختم نہیں ہوا جب تک آخری بال نہ ہو۔عمران خان نے انتخابی مہم کے پس پردہ کسی بھی قوت کے کار فرما ہونے کے الزام کی تردید کی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم منتخب ہوکر وہ ملک میں کرپشن اور غربت کے خلاف تحریک چلائیں گے، عمران خان نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ہر مرتبہ احتساب کا عمل روکا گیا، تاہم اب عوام سیاسی جماعتوں کے کرپٹ سربراہان کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی افغانستان میں موجودگی کی وجہ سے وہاں سیاسی مصالحت کے مواقع کم ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain