تازہ تر ین

نیا سیاسی بھونچال ؟ ن لیگ 2 دھڑوں میں تقسیم ، شہباز شریف کا پاور شو ناکام

لاہور(سعید رانا)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی آمد، میان شہباز شریف لاہور میں بری طرح ناکام، لیگی رہنماءو کارکنان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ریلیاں جلسے جلوس ناکام، بڑی جماعت کے بڑے دعوے 7سے 8ہزار کا مجمعہ اکٹھا کرسکے نگران حکومت
نے لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعة المبارک کو شام سوا چھ بجے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز نے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچنا تھا لیکن ابو ظہبی میں نواز شریف نے خصوصی ملاقاتیں شروع کردیں جسکی وجہ سے دوگھنٹے فلائیٹ تاخیر کا شکار ہوئی جس سے مسافروں شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ذرائع سے معلوم ہوا کہ اب سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آٹھ بجے لاہور ائیرپورٹ پر عوام کا ایک طوفان ائیگا مگر حالات کچھ الٹ نظر آئے، لیکن اچانک دوپہر تین بجے کے بعد شہر میں حالات کشیدگی کی طرف جاتے دیکھائی دینے لگے اندرون شہر سے ریلیوں کا انعقاد کیا جانے لگاجسکی قیادت میاں شہباز شریف نے خود کی لیکن لیگی رہنما وکارکنان مجمعہ اکٹھا کرنے میں ناکام رہے شہباز شریف کی ریلی لوہاری گیٹ سے روانہ ہوئی جو کہ لوگ اکٹھے نہ ہونے کی وجہ سے لیٹ در لیٹ ہوتی چلی گئی اور رات دس بجے تک ائیر پورٹ کے بجائے مال روڈ تک ہی پہنچ سکی جوکہ شہباز شریف کے ساتھ ساتھ لیگی بادشاہوں کیلئے سوالیہ نشان بن چکا ہے عوام کی طرف سے کوئی جوش و جزبہ دیکھنے میں نہیں آیا تقریباً آٹھ سے دس ہزار کے قریب لوگ بامشکل اکٹھے کیے جاسکے، شام ساڑھے سات بجے ذرائع سے معلوم ہوا اتحاد ائیرویز سے آنے والی پروازکارخ تبدیل کرکہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف کردیا گیاہے اب نواز شریف کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کیا جائے گا اس حوالے سے چیئرمین نیب نے خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی گرفتاری کیلئے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں دو ٹیمیں اسلام آباد اور دوٹیمیں لاہور ائیرپورٹ پر تعینات کی گئیں ہیں جہاںبھی نواز شریف کے طیارے کو اتارا جائے گا وہیں پر نیب کی ٹیمیں فوری طور پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرلیا جائے گا۔مسلم لیگ دو دھڑون میں تقسیم ہونے سے ن لیگ کی سیاست کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیںجسکی وجہ سے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے استقبال میں لیگی رہنماﺅں و کارکنان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جس ایک بڑی وجہ مسلم لیگ ن کی کرپشن ثابت ہونا اوراختیارات کا ناجائزاستعمال ہے اگر دیکھا جائے تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا تبدیلی لانے میں اہم کردار نظر آرہا ہے لیکن ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain