تازہ تر ین

الطاف کی طرح نواز شریف کی براہ راست تقاریر پر پابندی لگ گئی

اسلام آباد (صباح نیوز) پیمرانے عام انتخابات کی کوریج سے متعلق میڈیا کو انتباہ جاری کرتے ہوئے عدالتوں اور مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈا اور نفرت
میز مواد نشر کرنے سمیت نواز شریف کی تقاریر براہ راست دکھانے سے گریز کا حکم جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیمرانے عام انتخابات کی کوریج سے متعلق میڈیا کو انتباہ جاری کرتے ہوئے عدالتوں اور مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈا اور نفرت آمیز مواد نشر کرنے سمیت نواز شریف کی تقاریر براہ راست دکھانے سے گریز کا حکم جاری کر دیا۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک میں جمہوری روایات کی مضبوطی تمام اداروں، شہریوں اور میڈیا ہاﺅسز کی ذمہ داری ہے ، میڈیا اداروں سے کہا گیا کہ وہ گالیوں اور اخلاق سے گری ہوئی باتیں نشر نہ کریں ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹی وی چینلز سیاسی رہنماﺅں کی تقاریر براہ راست نشر کررہے ہیں ، جن میں ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ، قواعد و ضوابط کے تحت اداروں کے خلاف توہین آمیز تقاریر نشر نہیں کی جا سکتیں ۔اس کے علاوہ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی کہ وہ پیمرا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain