تازہ تر ین

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی عزت نہیں کی جاتی:سجل علی

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہی میری پہچان ہے اور اپنے پاکستانی پرستاروں کیلئے شوبز میں کام کررہی ہوں ، بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی عزت نہیں کی جاتی وہاں کیوں کام کروں؟۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سجل علی نے کہاکہ پاکستان سے ہی میری پہچان ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اور میں صرف اپنے عوام کیلئے شوبز میں کام کررہی ہوں بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی عزت نہیں کی جاتی تووہاں کام کیوں کروں؟ اداکارہ نے کہا کہ اس وقت پاکستانی فلم انڈسٹری کے پاس پڑھے لکھے فلم میکرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ یہ تمام لوگ بڑی محنت اورلگن کے ساتھ فلمیں پروڈیوس کرنے میں لگے ہیں۔ ایسے میں اگریہ لوگ صرف اچھے اور منفرد موضوعات پرفلمیں بنائیں توہمارے سینما گھروں کی ویرانیاں کم ہوسکتی ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ فلم بینوں کو صرف اچھی فلم سے غرض ہوتی ہے۔ پھرچاہے اس میں کوئی نیا فنکارکام کرے یا کوئی سپراسٹار۔ ویسے بھی آج جوسپرسٹارہیں ۔وہ بھی توکبھی نئے فنکارکے طورپرکام کرتے رہے ہیں۔ اس لیے فلم میکرز کو اچھی فلم بنانے کوترجیح دینا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری شناخت ڈراموں سے ہے اور ڈرامہ کسی بھی صورت نہیں چھوڑ سکتی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر فلم سمیت ہر شعبے میں کام کرنے کو تیار ہوں تاہم سٹیج پر ڈانس نہیں کرسکتی کیونکہ وہاں کا ماحول مجھے پسند نہیں ہے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain