تازہ تر ین

فلم کی بحالی کےلئے سینئرز کو میکنگ کی طرفآنا ہوگا:صائمہ نور

لاہور(شوبزڈیسک)فلمسٹار صائمہ نور نے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بقاءاور بحالی کے لیے سینئرز کو فلم میکنگ کی طرف دوبارہ آنا ہوگا،آج اگر ہمارے فلم میکرز ہر شعبے میں نیا ٹیلنٹ متعارف کروائیں تو آئندہ چند سالوں میں ہماری انڈسٹری کی ترقی یقینی ہے۔ہمارے سٹوڈیوز میں جدید مشینری نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ہم بین الاقوامی معیار کے مطابق فلمیں نہیں بنا پاتے۔ سٹوڈیوز مالکان کو اب فلم میکرز کو جدید سہولیات دینا ہونگی۔ان دنوں دو ٹی وی سیریلز اور ایک فلم میں اداکاری کررہی ہوں۔ اب دوبارہ وقت آرہا ہے کہ پاکستانی انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہوتی نظرآرہی ہے جس سے انڈسٹری کی بحالی ممکن ہے۔ نوجوان نسل کو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی تعلیم نہ دی جائے بلکہ معیاری اور اچھے موضوعات پر فلمیں بنا کر انڈسٹر کو سہارا دیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain