تازہ تر ین

عاقب کی فخرزمان کوتاریخی اننگز کھیلنے پرشاباشی

لاہور (آئی این پی)لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فخر زمان کی زمبابوے خلاف شاندار پرفارمنس پر انہیں شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ بہت وقت کے بعد پاکستانی ٹیم کو اچھے اوپنرز ملے ہیں ، فخر زمان کو پریشر ہینڈل کرنا آتاہے ۔جمعہ کوپاکستان اور زمبابوے کے مابین چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے فخرزمان نے مخالف ٹیم کے باولر ز کو پیٹ پیٹ کر ان کا بھر کس نکال دیاہے اور 200رنز کی اننگ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ فخر زمان کی شاندار کارکردگی پر ان کو ڈھونڈ کر لاہور قلندرز میں شامل کرنے والے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہاہے کہ بہت وقت کے بعدپاکستانی ٹیم کو اچھے اوپنرز ملے ہیں،مجھے امیدہے پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں پاکستان کومزید اچھے کھلاڑی ملیں گے، فخرزمان نیچرل کرکٹ کھیلتے ہیں، فخرزمان کوپریشر ہینڈل کرنا آتاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain