تازہ تر ین

25جولائی کو ملک بھر میں چھم چھم بارش برسے گی: محکمہ موسمیات

لاہور(خبر نگار) 25جولائی کو عام انتخابات والے دن ملک بھر میں بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے الیکشن کے دن ملک بھر میں بارش کی نوید سنائی ہے۔جس کے بعد الیکشن ٹھنڈا ٹھنڈا ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محمکہ موسمیات نے آئندہ دس دنوں میں ملک بھر میں شدید بارشوں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔کراچی اور حیدر آباد کے تمام بڑے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔لاہور، اسلام آباد،،،پشاور،، ایپٹ آباد، ساہیوال سرگودھا، میانوالی، گجرانولہ اور اٹک سمیت ملک کے کئی شہروں میں عام انتخابات کے روز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ بارشیں شدید سے شدید تر ہو سکتی ہیں۔سیاسی مصرین کی طرف سے کہا جا رہا تھا کہ انتخابات کی تاریخ شدید گرمی کے دنوں میں رکھی گئی ہے،اس لیے ممکن ہے کہ ووٹرز کا ٹرن آو¿ٹ کم ہو اور لوگ گرمی کی وجہ سے گھروں سے باہر نہ نکلیں تاہم اب محکمہ موسمیات کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری آئی کہ یہ الیکشن ٹھنڈا ٹھنڈا ہو گا۔۔انتخابات کے حوالے سے اگر سیاسی صورتحال کی بات کریں تو اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain