تازہ تر ین

جرمنی ویمنزانڈر20ورلڈکپ کے فائنل8میں داخل

پیرس(سپورٹس ڈیسک)جرمنی نے فیفاویمنزانڈر20ورلڈکپ کے کوارٹرفا ئنل کےلئے کوالیفائی کرلیاجبکہ نائیجریاکے ہاتھوں شکست کے بعدہیٹی کاسفرپہلے ہی مرحلے میں اختتام کوپہنچ گیا۔سپین نے جاپان کو1-0سے ہراکرمیگا ایونٹ میں لگاتاردوسری کامیابی اپنے نام کی۔فرانس میں جاری میگا ایونٹ کے گروپ ڈی میں جرمنی نے چین کیخلاف میچ میں عمدہ پرفارمنس کامظاہرہ کیا اور 2-0سے کامیابی سمیٹی۔فاتح سائیڈکےلئے رونجاگون اور فرینگنگ نے گول سکورکیے۔اس کامیابی کیساتھ جرمن ٹیم نے کوارٹرفائنل میں بھی اپنی نشست کنفرم کرلی۔نائیجریانے ہیٹی کو 1-0سے ہراکرپہلی فتح حاصل کی۔گروپ مرحلے میںلگاتاردوسری ناکامی پرہیٹی کی ٹیم ٹائٹل دوڑسے باہرہوگئی۔گروپ سی کے میچ میںسپین نے جاپان کو1-0سے زیرکیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain