تازہ تر ین

شیخ رشید کی حلف برداری پر غیر موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے تاہم اس موقع پر ان کے سب زیادہ ساتھ دینے والے اور قریبی ساتھی شیخ رشید کہیں بھی نظر نہیں آئے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ انہوں نے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیوں نہیں کی ہے۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 2018 کے عام انتخا بات میں عمران خان کے ساتھ ساتھ رہے جبکہ انہوں نے پوری جدوجہد میں کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑا لیکن اب انتہائی اہم ترین موقع پر وہ حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے ہیں جس نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیاہے۔تاہم ابھی تک پی ٹی آئی کی جانب سے یہ معلوم نہیں ہو سکاہے کہ انہیں دعوت نامہ بھیجا گیا تھا یا نہیں۔ان کی غیر موجودگی کے باعث سب کی نظریں اسلام آباد کی جانب اٹھ گئیں ہیں اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے اندازہ لگایا جارہاہے کہ ممکنہ طور پر عمران خان اور شیخ رشید کے دورمیان دوریاں پیدا ہو گئیں ہیں۔اس سے قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کی جانب سے شیخ رشید کو وزارت ریلوے دی جارہی ہے تاہم انہوں نے وزارت داخلہ کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain