تازہ تر ین

آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے ذریعے امن کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہونے چاہئے : نوجوت سنگھ سدھو

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے ذریعے بھی پاکستان اور بھارت میں امن قائم کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے،امن کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان میچز ہونے چاہئے۔ بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھارت واپسی کے لئے اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے انہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماﺅں نے رخصت کیا۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نوجوت صاحب آپ کے آنے کا بہت بہت شکریہ۔سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سے پیار ،محبت لے کر جا رہا ہوں، آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے ذریعے بھی پاکستان اور بھارت میں امن قائم کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے،امن کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان میچز ہونے چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain