تازہ تر ین

پی ٹی آئی نے پنجاب فتح کر لیا، عثمان بزدار وزیراعلیٰ منتخب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار 186ووٹ لے کر پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز شریف نے 159ووٹ حاصل کیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ڈویڑن کے ذریعے کیا گیا اور اراکین نے دو حصوں میں تقسیم ہو کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ضرور پڑھیں:عمران خان نے وزیراعظم بن کر کپتان سرفراز احمد کو ہی بڑا جھٹکا دے دیا ،پہلا مطالبہ مسترداس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیرس ے ساڑھے بارہ بجے شروع ہوا جس پر ن لیگی اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔اجلاس سے قبل سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے نامزدامیدوارعثمان بزدارنے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پرتبادلہ خیال کیا گیا،عثمان بزدارخودپرلگنے والے الزامات کاایوان میں جواب دیں گے۔دریں اثنا آزادارکان پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے سپیکرچیمبرمیں ملاقات کی،ملاقات کرنےوالوں میں احمد علی اولکھ ،جگنومحسن اور معاویہ اعظم شامل ہیں،تحریک انصاف اوراتحادی ق لیگ نے عثمان بزدارکوووٹ دینے کی درخواست کی۔ضرور پڑھیں:عمران خان نے وزیر اعظم بن کر پہلا حکم جاری کر دیا ؟غریب پاکستانیوں کے دل کی بات کر دیارکان اسمبلی خفیہ رائے شماری کے بجائے دو واضح حصوں میں تقسیم ہو کر نئے قائد ایوان کا چناو¿ کریں گے۔ ارکان دو الگ الگ دروازوں سے ایوان میں داخل ہو کراپنے امیدوار کی حمایت کا اظہار کریں گے۔دروازے پر ہی ارکان کی گنتی کی جائے گی اور اگر کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی فیصلے کے خلاف کسی دوسری جماعت کے امیدوار کو ووٹ دے گا تو پارٹی سربراہ اسے نااہل کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کا حق رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کیلئے اسمبلی کے کل 371 ارکان کی سادہ اکثریت یعنی 186 ارکان کی حمایت حاصل کرنا لازم ہوگی،کوئی امیدوار مطلوبہ حمایت حاصل نہ کر سکے تو وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے دوبارہ پولنگ کروائی جائے گی،دوسری بار امیدوار اگر ایوان میں حاضر ارکان کی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے تو وہ وزیراعلیٰ کے منصب کے لیے منتخب ہو جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain