تازہ تر ین

صحت مند دل اور توند سے نجات کا راز آپ کے باورچی خانے میں موجود ہیں

دل کی صحت کے لیے فائدہ مند غذا توند سے نجات کے لیے بھی بہترین ثابت ہوتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کیلیفورنیا پولی ٹیکنیک اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ فائبر سے بھرپور اور کم ربی والی غذا نہ صرف دل کو مضبوط بناتی ہے بلکہ توند کی چربی کو بھی گھلاتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ توند کی چربی گھلانے کے لیے کوئی جادوئی غذا یا جز نہیں، تاہم دل کے لیے فائدہ مند فائبر سے بھرپور غذا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ آج کے دور میں غذا عام طور پر ٹرانس اور سچورٹیڈ فیٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ شریانوں کے بند ہونے کا خطرہ بڑھاتی ہیں جبکہ توند اور جسمانی وزن بھی بڑھتا ہے۔توند کا نکلنا بھی خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج، ذیابیطس اور میٹابولک سینڈروم کا خطرہ بڑھاتا ہے، جس کی وجہ شکم کے مسلز کے نیچے چربی کا ذخیرہ ہونا ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain