تازہ تر ین

ایل او سی پر گولیوں کی پھر بوچھاڑ ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا ہے۔گزشتہ روز بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوا تھا۔پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کیا جہاں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ڈی جی ساو¿تھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved