تازہ تر ین

بیگم کلثوم کا انتقال، وزیرِاعظم کی اہلخانہ کو تمام سہولیات دینے کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم عمران خان نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔وزیرِاعظم عمران خان نے محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ حکومت محترمہ کلثوم نواز کی فیملی اور لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مرحومہ کے لواحقین کو سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved