تازہ تر ین

انعامی اسکیم کا جھانسہ دے کر شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کیے جانے لگے

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کی ہیکنگ کرنے والا گروہ فعال ہوگیا۔انعامی اسکیم کا جھانسہ دے کر شہریوں کے واٹس ایپ اکاو¿نٹ ہیک کیے جانے لگے ہیں۔ نامعلوم گروہ کے لوگ کال کرکے انعامی اسکیم کا جھانسہ دیتے ہیں۔اپنا ہی بھیجا گیا نمبر واٹس ایپ سے دوسرے نمبر پر بھیجنے کا کہا جاتاہے اور جیسے ہی نمبر بھیجیں واٹس ایپ ہیک ہوجاتا ہے۔یہ گروہ اکاو¿نٹ کی بحالی کیلئے رقم کا مطالبہ کرتا ہے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے ایف آئی اے متحرک ہوگا ہے۔ایک متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان ایزی پیسہ کے ذریعے رقم بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ سائبر کرائم سیل کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو حالیہ دنوں میں واٹس ایپ ہیکنگ کی متعدد شکایات ملی ہیں جس کے بعد ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved