تازہ تر ین

پنجاب کابینہ میں مزید12نئے وزراءشامل تعداد 35ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ کے مزید 12 وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے مزید 12 وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، حلف برداری کی تقریب گورنرہاو¿س لاہورمیں ہوئی، گورنرپنجاب چوہدری سرورنے وزرا سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزرا اوردیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔حلف اٹھانے والے وزرا میں پیرسید سعیدالحسن شاہ، مہر محمد اسلم بھروانہ، سید حسین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل، محمد اخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوارحسین وڑائچ، محمداختر، محمد خالد محمود، جہانزیب کھچی اور اعجاز مسیح شامل ہیں۔واضح رہے کہ 27 اگست کو پنجاب کابینہ میں شامل 23 وزرا نے حلف اٹھایا تھا جب کہ محمد اکرم چوہدری اورعون چوہدری وزیر اعلیٰ کے مشیرکی حیثیت کام کررہے ہیں۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved