تازہ تر ین

شہدائے کربلا کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں:نداچودھری

لاہور (شوبز ڈیسک) فلم اور سٹیج کی اداکارہ ندا چودھری نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہیں، کربلا میں نواسہ رسول کی قربانی نے ثابت قدمی اور صبر کا مظاہرہ کر کے ایک ایسی داستان قائم کی ہے جو رہتی دنیا تک باقی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑنے اپنے خاندان اور ساتھیوں کے ساتھ جان کی قربانی دیکر ثابت کر دیا کہ حق ہمیشہ غالب رہتا ہے ۔ آپ نے کربلا کے میدان میں اپنی جان کا نذرانہ دیکر اسلام کو ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیا اور رہتی دنیا تک آپ کی قربانی کو ہمیشہ عظیم لفظوں کے ساتھ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ محرم میں کسی فرقے کے درمیان کوئی کشیدگی نہ ہو جس کا دہشت گرد عناصر فائدہ اٹھا سکیں ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain