تازہ تر ین

پشاورمیں ٹریفک وارڈن پرتشدد کرنے والا شہری گرفتار

پشاور(ویب ڈیسک)پشاور میں ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والے شہری کو آئی جی خیبر پختونخوا کے نوٹس کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔شہری کی جانب سے ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ شیر شاہ سوری روڈ پر پیش آیا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راستہ نہ دینے پر شہری نے بزرگ ٹریفک وارڈن کو مارا پیٹا، دھکے دیے اور اس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش بھی کی۔ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ شہری کو روکا تو اس نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کی تھی۔آئی جی کے پی کے نے سی سی پی او کو واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا کے نوٹس کے بعد پولیس نے ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والے شہری ریاض کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم ریاض کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved