تازہ تر ین

نوازشریف کیلئے کلثوم نواز کا انتقال ناقابل برداشت ہے : طاہرہ اورنگزیب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما انجینئر چوہدری افتخار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے دکھ کی گھڑی میں اپنی مشرقی روایات ملک اور دین کی روایات aائم رکھیں اور سب اکٹھے ہوئے۔تحریک انصاف کی جانب سے کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں وفد نے گورنر پنجاب کی قیادت میں شرکت کی۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں، وہ آمر کے خلاف نکلیں اور جدوجہد کی۔ پاکستانی سیاست میں فاطمہ جناح کی طرح خواتین نے مثبت رویے اختیار کیے، نہ وہ جیلوں سے گھبراتی ہیں نہ آمر سے۔ ایک دکھ ہوا کہ کلثوم نواز کاش اپنے وطن میں رہتیں، پردیس میں انکی وفات ہوئی۔ 2004 ءمیں میاں شریف صاحب کے انتقال پر بھی ایک آمر نے نواز شریف کو دعوت دی تھی کہ وہ آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائیگا، مگر انکی فیملی کو ایشوز تھے۔مسئلہ یہ ہے کہ آج شریف خاندان کے لیے جو رعایات دی گئی ہیں کل دوسروں کو بھی دی جائیں گی۔ اب جو بھی شکنجے میں آئے گا وہ جیل میں ہی ہوگا، احد چیمہ اور دیگر بھی جیل میں ہیں،شفاف ٹرائل میں تحریک انصاف کا بھی کوئی رکن آئیگا وہ بھی جیل جائے گا۔ عمران خان ضرور بطور وزیر اعظم نواز شریف سے تعزیت کریں گے۔ اگر وہ نہیں کریں گے تو اچھا پیغام نہیں جائیگا۔ کلثوم نواز کی بیماری پر تنقید کرنے والے آج شرمندہ ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کلثوم نواز کیساتھ ساتھ عمران خان کی ذاتی زندگی پر بھی حملے ہوتے رھے۔ تحریک انصاف کی کابینہ جیسے شریف فیملی کا دکھ بانٹ سکی ، بانٹے گی۔ کلثوم نواز کی بیماری نے نواز شریف کے برے دن قریب کیے، کلثوم نواز کی تحریر میں بڑا وزن تھا ۔ محترمہ مریم کے آنے کے بعد خلائی مخلوق جیسے الفاظ ٹکراﺅ کی طرف لے گئے، مریم نوازہماری تیزطرار بیٹی و بہن ہے وہ کلثوم نواز کی جگہ نہیں لے سکتیں۔ نواز شریف کو پیرول ختم ہونے کے بعد جیل میں جانا چاہئے، انہوں نے اس ملک کو لوٹا ، لوگوں کو مارا اور قوم کے برے حالات کیے۔ رحمت کا دریا ان پر نہیں برسایا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ضمیر بیچنے والے صحافی کو منڈی سے بڑے پیسے مل جاتے ہیں۔ایک صحافی کو پانچ سال سردار یوسف کے ساتھ دیکھا ، ہر حج پر انکے ساتھ گیا اور پرسوں وہ نور الحق قادری کے فنکشن پر بالکل انکے ساتھ بیٹھا تھا۔ وہ پانچ سال حج پر جاتا رہا اور آجکل صحافیوں کی یونین کا صدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوددار پاکستان کی شناخت کی رسم چلنے لگی ہے، گذشتہ پانچ سال کی وزارت خارجہ کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔شیخ رشید کے بھتیجے کو ٹکٹ دینے پر 12 لوگ پارٹی فیصلے کے خلاف کھڑے ہوئے اور انکے خلاف کاغذات داخل کروائے۔ شیخ رشیدنے عمران خان کو خاص تعلقات سے مجبور کیا ہوگا جو انہیں ٹکٹ دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف کے لیے کلثوم نواز کا انتقال ناقابل برداشت نقصان ہے۔ کلثوم نواز کی وفات ملک و قوم کا نقصان ہے۔ جوایک دور اندیش ، مدبر اور نیک سیاستدان سے محروم ہوگئے۔ کلثوم نواز کی ملکی اور غیر ملکی حالات پر گہری نظر تھی اورانکی پیشگوئیاں اکثر درست ثابت ہوتی تھیں۔ نواز شریف کی طاقت ختم ہوگئی جو انکے چہرے سے عیاں ہے۔ نواز شریف ہر معاملے میں ان سے مشورے کرتے تھے ، اٹک قلعے میں نواز شریف کی قید کے وقت کلثوم نواز پارٹی کی باگ دوڑ نہ سنبھالتیں تو آج ن لیگ کا نام و نشان نہ ہوتا۔ اس زمانے میں انکے راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے کابینہ کے وزراءکے نظریں بدلنے پر بھی کلثوم نواز نے کبھی اف تک نہیں کیا۔ تھوڑے عرصے میں وہ سب کو پہچان گئی تھیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما اخونزادہ چٹان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کرنا ہماری ملکی روایت کے مطابق تھا۔ بے نظیر شہید کی شہادت پر نواز شریف پہلے بندے تھے جو لاڑکانہ آئے تھے۔ اس ملک میں سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہمارا مطالبہ ہے۔ ایسا ہو تو احتساب پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔ آمدن سے زائد اثاثے رکھنے والوں میں سیاستدان صرف ایک فیصد ہونگے باقی سارے بیوروکریٹس ہیں۔ اگر صرف سیاستدانوں کا احتساب ہوگا تو اسے انتقام ہی سمجھا جائے گا۔ عمران خان کسی برگیڈئیر یا بیوروکریٹ کے اثاثے بھی دکھائیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain