تازہ تر ین

حضرت امام حسین کی تعلیمات آج بھی افادیت کی حامل ہیں: نریندر مودی

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی اور معاشرے کی تعمیر میں ان کی تعلیمات آج بھی افادیت کی حامل ہیں، ہمیشہ نا انصافی کے خلاف سینہ سپر رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت میں حضرت امام حسینؓ کی شہادت کی یادمیں داﺅدی بوہرہ برادری کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے حضرت امام حسینؓ کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؓ ہمیشہ نا انصافی کے خلاف سینہ سپر رہے اور امن و انصاف کی سر بلندی کے لئے جام شہادت نوش کیا۔امام حسین کی تعلیمات آج بھی افادیت کی حامل ہیں۔مودی نے داﺅدی بوہرہ کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کے ذریعہ کئے گئے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے اتحاد اور محبت سے وابستگی ان کی تعلیمات کی روشن مثال ہیں۔بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی پر فخر ہے، اپنے حال پر اعتماد ہے اور اپنے روشن مستقبل کے لیے پریقین ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain