تازہ تر ین

’کراچی میں 500 سے زائد مقامات پر بجلی تنصیبات کے گرد تجاوزات خطرے کا باعث ہیں‘

کراچی (ویب ڈیسک)کےالیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں 500 سے زائد مقامات پر بجلی تنصیبات کے گرد تجاوزات خطرے کا باعث ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں تجاوزات کی نشاندہی اور ان کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ترجمان کے مطابق بجلی تنصیبات کے گرد تجاوزات خطرے کا باعث ہیں، متعلقہ اداروں کو تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اپیل کر چکے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد ایسے مقامات کی نشاندہی کر چکے ہیں جہاں خطرہ ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق ان کا محکمہ احتیاط اور مفاد عامہ کے پیغامات بھی جاری کرتا رہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے احسن آباد میں بجلی کا تار گرنے سے 8 سالہ بچے عمر کے دونوں ہاتھ ضائع ہو گئے تھے جس کے بعد سے کے الیکٹرک کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain