تازہ تر ین

کراچی کا امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

کراچی(ویبڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسٹیٹ گیسٹ ہاو¿س میں امن و امان سے متعلق اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ،کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام شریک تھے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سندھ کو انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت ہرقسم کی مدد فراہم کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے شہر کا امن بحال ہوا۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت کا اولین ایجنڈا ہے اور کراچی میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ امن واستحکام کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں اور کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت امن وامان بحال رکھنے کیلئے صوبوں کی بھرپور مدد کرے گی۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرز اور پولیس کے کردار کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ کراچی کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کراچی میں پانی کے کمی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پانی کے مشترکہ منصوبوں پر کام کریں۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں سے میڈیا سے گفتگو کی۔ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے سربراہ اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم سے سندھ کے شہری علاقوں سے ناانصافی کے ازالے پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے مردم شماری پر تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا جبکہ مارٹن کوارٹرز کے مکینوں کے مالکانہ حقوق پر بھی بات ہوئی۔خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہمارے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لیے قانون سازی پر اتفاق ہوا۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے بحثیت میئر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، کے4 سمیت دیگر منصوبوں پر کراچی کا مقدمہ وزیراعظم کے سامنے رکھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی کےمسائل حل کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain