تازہ تر ین

کراچی کے بعد وزیر اعظم کو بلوچستان بھی جانا چاہئے: میاں حبیب، کراچی کے عوام کو ریلیف کی ضرورت، پانی، ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہونے چاہیں: شاہد اقبال، عمران خان کا ٹریک درست اور نیت صاف ہیں: میاں غفار کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار میاں حبیب نے کہا ہے کہ میرے خیال میں کراچی کے بعد وزیراعظم عمران خان کو بلوچستان بھی جانا چاہئے وہاں کے عوام بھی ان کاشدت سے انتظار کر رہے ہیں ۔چینل فائیو کے پروگرام لائیو ایٹ 7 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ وہاں کے مسائل سے آگاہی حاصل کر سکیں بلوچی بہت زندہ دل قوم ہیں۔ تجزیہ کارشاہد اقبال بھٹی نے کہا کہ حکمران دورے اوروعدے ضرور کرتے ہیں لیکن اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کرتے۔اب دیکھنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صرف کراچی میں اعلانات کر کے آئیں گے یا تبدیلی بھی لائیں گے ؟۔عمران خان کو لوگوں کو اعتماد میں بھی لینا چاہئے۔کراچی کے عوام کو فوری ریلیف کی ضرورت ہے۔پانی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل فوری حل ہونے چاہئیں۔اگر عمران خان نے یہ مسائل حل کر دیے تو بڑی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی تجربہ کار وزیرخارجہ ہیں ان کا دورہ افغانستان اہم تھا۔ تجزیہ کار میاں غفار نے کہا کہ وزیراعظم کے کراچی کے دورے بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ابھی وقت تو لگے گا لیکن عمران خان کا ٹریک درست ہے۔نیچے سے اوپر تک نظام خراب ہے کرپشن ختم کرنا ہوگی۔وزیراعظم کے لئے بڑے چیلنجز ہیں لیکن عمران خان کی نیت صاف ہے یقینا بہتری آئے گی ہمیں مثبت سوچنے کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain