تازہ تر ین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی فوج کے سربراہ سے ملاقات

بیجنگ(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چینی فوج کی جانب سے گارڈ ا?ف ا?نر پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پیپلز لبریشن آرمی کے سربراہ جنرل ہان ویگو سے ملاقات کی جس میں چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور دو طرفہ سیکورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں فوجی کمانڈرز نے علاقائی سلامتی کے ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ جنرل ہان نے پاک فوج کی جانب سے سی پیک کے لیے اعلیٰ درجے کی سیکیورٹی کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ چینی فوج نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کی تعریف کی اور پاک فوج کی جنگی مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج کی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی فوج کے سربراہ نے باہمی تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔اس موقع پر ا?رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعاون بڑھانے کے مزید مواقع موجود ہیں جب کہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون کی ایک تاریخ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ڑانگ یوڑیا سے بھی ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر چین میں ہیں جہاں وہ اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain