تازہ تر ین

ایشیا کپ: بھارت کا ہانگ کانگ کے خلاف محتاط آغاز

دبئی(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں بھارت کی ہانگ کانگ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ کے کپتان آنشی رتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور شیکر دھاون نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلے ہی اوور سے دونوں بلے بازوں کی جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا تاہم بلے باز تیسرے اور چوتھے اوور میں محتاط ہوگئے۔بھارت کی جانب سے 20 سالہ خلیل احمد نے ڈیبیو کیا نہیں بولر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا۔روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم شیکر دھاون، امباتی ریدو، دنیش کارتھک، کیدر جادیو، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، شردل ٹھاکر، خلیل احمد، یزوندرا چاہل اور کلدیپ یادیو پر مشتمل ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ میں ہانگ کانگ اپنا دوسرا میچ کھیل رہا ہے، پہلے میچ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain