تازہ تر ین

فٹبال کی بہتری کےلئے کام جاری رکھیں گے، فیصل صالح

لاہور(آئی این پی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں فٹ بال کی بھرپور سرگرمیوں کا آغاز کر دیاجس سے پاکستان کو فائدہ ہو گااورپر صدر فیفانے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔نیشنل انڈر 15فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سید فیصل صالح حیات نے کہاکہ کلیم اللہ ان کےلئے قابل احترام ہیں لیکن ان کا کھیل تنزلی کا شکار ہے اس لیئے وہ ٹیم میں نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیفا صدر سے اپنے عہدے کی معیاد بڑھانے کی خبریں من گھڑت اور ذاتی ایجنڈے سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شاید کسی کو میں پسند نہیں ہوں تو تنقید کی جاتی ہے لیکن وہ فٹ بال کی بہتری کے لیئے کام جاری رکھیں گے۔فیصل صالح حیات نے کہا کہ پاکستان فٹ بال ٹیم کی رینکنگ مزید بہتر ہو گی کوشش ہے کہ اگلے برس 3سیریز کا انعقاد کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain