تازہ تر ین

مر یم نوا ز کے بیٹے کی منگنی کا راز فا ش ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی گزشتہ سال احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی صاحبزادی کے ساتھ منگنی ہوچکی ہے۔اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جنید صفدر کی منگنی سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف الرحمان کے ساتھ ہوچکی ہے، منگنی کی تقریب میں صرف خاندان کے افراد نے شرکت کی اور یہ تقریب گزشتہ سال ہوئی۔ یہ وہی سیف الرحمان ہیں جو پہلے تو فرعون بنے ہوئے تھے لیکن جب جیل گئے تو زرداری کے پا?ں میں پڑ گئے تھے۔چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ سیف الرحمان کا گھر ڈیفنس لاہور میں ہے اور جنید صفدر 16 ستمبر کو وہاں سے واپس جاتی امرا جاتے ہوئے قطری نمبر پلیٹ والی گاڑی کی وجہ سے پکڑے گئے تھے۔ بعد ازاں گاڑی کا ایک سال کا اعزاز نامہ دکھا کر سپرداری پر 2 گاڑیاں چھڑوالی گئیں۔ خیال رہے کہ سیف الرحمان پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین کردار ہیں جنہوں نے نواز شریف کی ایما پر سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی مقدمات بنائے تھے ، تاہم بعد میں سیف الرحمان نے آصف زرداری کے پا?ں میں پڑ کر ان سے اپنی غلطی کی معافی مانگی تھی۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved