تازہ تر ین

دنیا بھر میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس، تصاویر میں

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں یوم عاشور مذہبی عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہزاروں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکلالے جا رہے ہیں اور سوگ کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں یوم عاشور مذہبی عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہزاروں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکلالے جا رہے ہیں اور سوگ کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔

عاشور کے دوران عزا دار و سوگوار مختلف النوع ماتم کے ذریعے کربلا میں گزرنے والے سانحے کو یاد کرتے ہیں ہیں۔ جلتے ہوئِے کوئلوں پر چلنا بھی روایتی عزاداری کا حصہ رہا ہے۔ انڈیا کے شہر بنگلور میں کوئلوں پر عزاداری۔

یوم عاشور پر مسلم دنیا کے اکثر ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں غمگسار، ساتویں صدی میں پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسین اور ان کے اقربائ کی شہادت پر عزاداری کرتے ہیں

لاہور میں ذوالجناح کی زیارت کے لیے عقیدت مندوں کا ہجوم

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں یوم عاشور کے جلوس نکالے جا رہے ہیں

جنگ زدہ ملک یمن کے دارالحکومت صعنا میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس برآمد ہوا جہاں شعیہ حوثی باغیوں کا کنٹرول ہے

لبنان کے شہر بیروت میں یوم عاشور کے موقع پر ہزاروں افراد کا مجمع

عراق میں مختلف مقامات پر کربلا کے واقعے میں شریک کرداروں کا روپ دھار کر واقعے کو دہرایا گیا اور کربلا میں پیش آنے والے واقعات کے مختلف پہلوو¿ں کو اجاگر کیا گیا

کربلا میں لاکھوں عزادار اور غمگساروں کا اجتماع۔ یوم عاشور کے موقع پر شیعہ مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع کربلا میں ہوتا ہے اور یہاں لاکھوں زائرین جمع ہوتے ہیں

محرم کے جلوسوں میں ہر عمر کے لوگوں نے اپنے غم اور عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ افغانستان کے شہر ہرات میں یوم عاشور کا جلوس روایتی انداز میں برآمد ہوا

ایران میں بھی یوم عاشور کے روایتی جلوس برآمد ہوئے جس میں عقیدت مندوں کا ہجوم رہا

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھی یوم عاشور کا جلوس نکالا گیا اور اس موقع پر سکیورٹی فورسز سے جھڑپیں بھی ہوئیں

یوم عاشور پر نکالے جانے والے جلوسوں کے راستے میں پانی کی ’سبیل‘ اور کھانے پینے کے سٹال لگائے جاتے ہیں جہاں عقیدت مندوں کو پانی اور کھانے بغیر کسی معاوضے کے فراہم کیا جاتا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain