تازہ تر ین

شمالی وزیرستان : کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ، جوابی حملہ میں 9 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید جب کہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں غرلامائی اور سپرا کنرالگد میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ کی سرحد پار سے داخل ہونے اور ایک کمپاو¿نڈ میں چھپے ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبدالرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا گیا جب کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دتہ خیل کے قریب ایک گاوں میں ہفتے کی صبح سکیورٹی فورسز پر معمول کے گشت کے دوران حملہ کیا گیا۔اس حملے میں پاکستان کی فوج کے ایک آفسر سمیت چھ فوجی شہید ہوگئے،حملے کے فورا بعد پاکستان کی فوج نے پورے علاقے میں ایک بڑی فوجی کارروائی کی اور علاقے میں چھپے شدت پسندوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے اس کارروائی میں نو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔اس کارروائی کی مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں اور پاکستان میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے کچھ نہیں کہا جا رہا۔شمالی وزیرستان میں سنہ دو ہزار چودہ میں بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد یہاں شدت پسندوں گروہوں جن میں تحریک طالبان پاکستان شامل ہے کو پسپائی اختیار کرنا پڑی تھی اور وہ سرحد پار کر کے افغانستان چلے گئے تھے۔پاکستان فوج نے افغانستان سے شدت پسندوں کے پاکستان میں داخلے کو روکنے کے لیے سرحد کے ساتھ باڑ بھی لگا دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain