تازہ تر ین

جعلی بنک اکاﺅنٹس کیس میں جے آئی ٹی آج رپورٹ پیش کریگی

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں جے آئی ٹی آج رپورٹ پیش کرے گی، سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کی تحقیقات کےلئے چار رکنی جے آئی ٹی بنائی تھی اور ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں جے آئی ٹی نے پہلی رپورٹ تیار کر لی۔ جے آئی ٹی آج رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ جے آئی ٹی سربراہ ایڈیشنل ڈی جی اکنامک کرائم ایف آئی اے رپورٹ جمع کرائیں گے۔ سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر، ایس ای سی پی اور برگیڈیئر شاہد پرویز کو حاضری کے نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ڈی جی افی آئی اے کو بھی حاضری کے نوٹس جاری کردیے۔ سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے ایڈوکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کردیے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس سندھ کو بھی حاضری کے نوٹس جاری کئے گئے۔ سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کی تحقیقات کےلئے 6رکنی جے آئی ٹی بنائی تھی۔ عدالت نے جے آئی ٹی کو دو ہفتے بعد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ گرفتار ملزمان کےلئے بنایا گیا میڈیکل بورڈ بھی رپورٹ جمع کرائے گا۔ سرجن جنرل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد رپورٹ جمع کرائیں گے۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری صحت سندھ اور جناح اسپتال کی ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھی نوٹس جاری کردیے۔ چاروں صوبوں کے سیکرٹریز کو بھی نوٹس جاری کئے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain