تازہ تر ین

ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کے بعد جعلی اکاﺅنٹس کے معاملے میں سامنے آ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ماڈل ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کے بعد جعلی اکاﺅنٹس کے معاملے میں بھی سامنے آیا ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو ماڈل ایان علی کے اکاﺅنٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ احسان صادق کی سربراہی میں قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی تحقیقات کے دوران جعلی اکاﺅنٹس کے ماڈل گرل ایان علی سے تعلق کا سراغ لگایا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک جعلی اکاﺅنٹ سے ایان علی کے اکاونٹ میں رقوم کی منتقلی ہوئی جس کے دستاویزی ثبوت بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ایف آئی اے کے سربراہ بشیر میمن کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ماڈل ایان علی کو گزشتہ دور حکومت میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس میں وہ ضمانت پر رہا ہیں۔عدالت کی جانب سے مسلسل بلانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر چند روز قبل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved