تازہ تر ین

قومی اسمبلی کے باہر شاہراہ دستورپر اپوزیشن ارکان نے دھرنا دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے باہر شاہراہ دستورپر اپوزیشن ارکان نے دھرنا دے دیا۔شہباز شریف کی گرفتاری اور قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پر قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن کااجلاس جاری ہے اور قومی اسمبلی کے باہر شاہراہ دستورپرہی اپوزیشن ارکان نے دھرنا دے دیا ہے۔دھرنے اور علامتی اجلاس میں مسلم لیگ (ن)اور اس کی ہم خیال جماعتیں شریک ہیں جبکہ اپوزیشن کے دھرنے میں پیپلزپارٹی ارکان شامل نہیں۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما عثمان کاکڑ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں او رقومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پر اپوزیشن نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain