تازہ تر ین

ریہا چکرورتی کی ”جلیبی “ کے گیتوں کی دھوم ‘ آج ریلیز ہو گی

لاہور(شوبزڈیسک)مہیش بھٹ کی پیشکش ”جلیبی “ کے سریلے گیتوں نے عاشقی کے میوزک کو بھی پیچھے چھوڑدیا، فلم12اکتوبر کو سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔ وشیش فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں بنگالی حسینہ ریہا چکرورتی ،خوبرہ فنکارہ دیگنگناسوریاونشی اورورون مترا نے مرکزی کردار اد اکئے ہیں ۔بالی وڈ کے معروف فلمساز مہیش بھٹ کی پروڈکشن میں بنی فلمیں سریلے میوزک اور یادگار گیتوں کی بدولت ہمیشہ منفرد حیثیت حاصل کرتی ہیں جن میں عاشقی ، راز، مرڈر، دشمن ، آوارہ پن ، قصور، دل ہے کہ مانتا نہیں سمیت لاتعداد دیگر شامل ہیں اسی روایت کی پاسداری کرتے ہوئے وشیش فلمز نے باصلاحیت ابھرتے ستاروں کے ساتھ” جلیبی “ کے عنوان سے نئی رومانوی ڈرامہ فلم بنائی ہے جو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام آج لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام سنیماﺅں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے ۔ مذکورہ فلم کو وفاقی اور صوبائی سنسر بورڈز پہلے ہی عام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کرچکے ہیں ۔ سنسر شو میں شامل اراکین نے فلم کے مضبوط اسکرپٹ ، ہٹ میوزک اور لیڈ فنکاروں کی بہترین فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ” جلیبی “ مہیش بھٹ کے بینر تلے بننے والی بہترین فلموں میںسے ایک ہے جس میں فلم بینوں کی تفریح کیلئے ایک ایسی دلچسپ کہانی کو فلمایا گیا ہے جس کا روزمرہ زندگی میں ہر انسان کو سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ڈسٹری بیوشن جمعہ بارہ اکتوبرکو لاہور کے مقامی سنیما میں پریس شو کا اہتمام بھی کر رہا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain