تازہ تر ین

تحریک انصاف کی برتری ن لیگ دوسرے نمبر پر

لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان، جہلم، گجرات، ساہیوال، کسووال (نمائندگان خبریں) ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اور ن لیگ میں سخت مقابلہ دونوں جماعتیں قومی اسمبلی کی چار چار نشستوں پر کامیاب، ق لیگ نے 2 نشستیں حاصل کیں جبکہ ایم ایم اے ایک نشست سے کامیاب ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخواہ کی 10 نشستوں میں تحریک انصاف کی 6، ن لیگ 1، اے این پی کو 2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستوں میں یک پر بی این پی جبکہ ایک پر اازاد امیدوار کامیاب ہوا۔ پنجاب اسمبلی کی 12 ندستوں میں تحریک انصاف 5 ن لیگ 5 آزاد امیدوار 2 سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب رہی۔ گجرات کے حلقہ این اے 69 سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق کے امیدوار چودھری مونس الٰہی 61 ہزار 723 ووٹ لے کر کامیاب رار پائے ہیں جبکہ ان کے مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار عمران ظفر 19 ہزا7 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 56 سے مسلم لیگ ق کے امیدوار چودھری سالک حسین 98364 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مخالف تحریک لبیک کے یعقوب سیفی نے 34 ہزار 822 ووٹ حاصل کئے۔ این اے 124 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف کے امیدوار دیوان غلام محی الدین کو 45 ہزار ووٹوں کی نمایاں برتری سے شکست دی۔ اسلام آباد کے حلقہ 53 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار علی نواز اعوان نے کامیابی حاصل کر لی، انہوں نے 56 ہزار 664 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف مسلم لیگ ن کے امیدوار 32 ہزار 171 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ اٹک کے حلقہ این اے 56 سے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل خان ایک لاکھ 25 ہزار 665 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مخالف تحریک انصاف کے امیدوار خرم علی نے 89 ہزار 710 ووٹ حاصل کئے۔ضمنی انتخابات میں پی پی 272 مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کی زہرہ بتول 24 ہزار 19 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں۔ پی پی 272 مظفر گڑھ سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی زہرہ بتول 24 ہزار 19 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوار ہارون سلطان 17 ہزار 272 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ضمنی الیکشن 2018 میں ملک بھر سے قومی اور پنجاب اسمبلی کے گیارہ، گیارہ حلقوں، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9 جبکہ سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 2، 2 حلقوں میں مختلف جماعتوں کے امیدوار میدان میں اترے۔قومی اسمبلی این اے 65 چکوال: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ق کے چودھری سالک 98364 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک لبیک کے امیدوار یعقوب سیفی 34 ہزار 81 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 35 بنوں: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ، ایم ایم اے کے زاہد درانی 10412 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، پی ٹی آئی کے نسیم علی شاہ 8356 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پراین اے 53 اسلام آباد: تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی کے امیدوار علی نواز اعوان 56664 لے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار راجا وقار 32171 ووٹ لے سکے۔این اے 56 اٹک: تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے سہیل خان ایک لاکھ 25 ہزار 665 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار خرم علی 89709 ووٹ لے سکے۔این اے 60 راولپنڈی: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج، تحریک انصاف کے شیخ راشد شفیق 8 ہزار 685 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ ن کے سجاد خان 4 ہزار 945 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پراین اے 63 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار منصور خان 66 ہزار 42 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے امیدوار 40 ہزار 880 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 69 گجرات: غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، مسلم لیگ (ق) کے مونس الہی 61 ہزار 723 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل عمران ظفر ناکام رہے۔این اے 103 فیصل آباد: تحریک انصاف کے سعد اللہ بلوچ 14 سو 27 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، مسلم لیگ ن کے علی گوہر بلوچ 12 سو 17 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پراین اے 124 لاہور: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی 75012 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔این اے 131 لاہور: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق نے 17734 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان نے 15835 ووٹ حاصل کئے۔این اے 243 کراچی: کراچی کے اس حلقہ سے پی ٹی آئی امیدوار عالمگیر خان 35727 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کے امیدوار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پنجاب اسمبلی پی پی 164 لاہور: مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل شوکت بٹ 7500 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، پاکستان تحریک انصاف کے محمد یوسف 6500 نے ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 165 لاہور: غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر 5440 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔پی پی 103 تاندلیانوالہ: غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، تحریک انصاف کے شمشیر حیدر 4 ہزار 913 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ ن کے جعفر علی 2 ہزار 179 ووٹ لے دوسرے نمبر پرپی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ: غیر حتمی نتیجہ، آزاد امیدوار بلال وڑائچ 5 ہزار 335 ووٹ لے کر آگے، تحریک انصاف کے اسد زمان 4 ہزار 723 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرپی پی 3 اٹک: غیر حتمی نتیجہ، تحریک انصاف کے محمد اکبر خان 173 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ ن کے افتخار احمد 48 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرپی پی 27 جہلم: غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، مسلم لیگ (ن) کے ناصر محمود 35 ہزار 360 ووٹ لے کر آگے، تحریک انصاف کے شاہ نواز راجہ 32 ہزار 492 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرپی پی 201 چیچہ وطنی: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صمصام بخاری 58390 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے چودھری طفیل کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پی پی 222 جلالپور پیروالہ: غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج، تحریک انصاف کے رانا سہیل ن 12 ہزار 441 ووٹ لے کر آگے، آزاد امیدوار شازیہ نرگس 9 ہزار 423 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرپی پی 272 مظفر گڑھ: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ، پی ٹی آئی امیدوار زہرہ بتول 24 ہزار 19 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار 17 ہزار 272 ووٹ حاصل کر سکے۔پی پی 264 رحیم یار خان پی پی 292 ڈیرہ غازی خان: تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار 33776 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار مقصود لغاری نے 20823 ووٹ حاصل کیے۔سندھ اسمبلی پی ایس 30 خیرپور: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج، پیپلز پارٹی کے احمد رضا شاہ 23 ہزار 540 ووٹ لے کر آگے، جی ڈی اے کے محرم شاہ 9 ہزار 659 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرپی ایس 87 کراچی: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ساجد جوکھیو 22654 کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار قادر بخش کو شکست ہوئی۔ بلوچستان اسمبلی پی بی 35 مستونگ: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، آزاد امیدوار نواب اسلم رئیسانی 3 ہزار 667 ووٹ لے کر آگے، بی اے پی کے سردار نور 3 ہزار 241 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرپی بی 40 خضدار: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، بی این پی کے محمد اکبر 7 ہزار 104 ووٹ لے کر آگے، آزاد امیدوار شفیق الرحمن 5 ہزار 36 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرخیبرپختونخوا اسمبلی پی کے 3 سوات: مکمل غیر سرکاری نتیجہ، مسلم لیگ (ن) کے سردار خان 16 ہزار 824 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے ساجد علی 15 ہزار 911 ووٹ حاصل کر سکے۔پی کے 7 سوات: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج، تحریک انصاف کے فضل مولا 3 ہزار 856 ووٹ لے کر آگے، اے این پی کے وقار خان 2 ہزار 808 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرپی کے 44 صوابی: غیر سرکاری غیر حتمی نتائج، تحریک انصاف کے عاقب اللہ خان 8 ہزار 903 ووٹ لے کر آگے، اے این پی کے غلام حسن 5 ہزار 656 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرپی کے 53 مردان: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، اے این پی کے احمد خان بہادر 11 ہزار 144 ووٹ لے کر آگے، تحریک انصاف کے محمد عبدالسلام 11 ہزار 80 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرپی کے 61 نوشہرہ: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ، تحریک انصاف کے ابراہیم خٹک 8 ہزار 762 ووٹ لے کر آگے، اے این پی کے نور عالم خان 3 ہزار 161 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرپی کے 64 نوشہرہ: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ، تحریک انصاف کے لیاقت خان خٹک 10 ہزار 531 ووٹ لے کر آگے، اے این پی کے محمد شاہد 4ہزار 164 ووٹ کے لے پیچھے پی کے 78: اے این پی کی امیدوار ثمر ہارون بلور 10472ووٹ لے کر آگے، تحریک انصاف کے محمد عرفان 8274 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرپی کے 97 ڈیرہ اسماعیل خان: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی کے فیصل امین 904 ووٹ لے کر آگے، پی پی پی کے فرحان دھپ 185 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرپی کے 99 ڈیرہ اسمعیل خان: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، تحریک انصاف کے آغاز اکرام گنڈاپور 24 ہزار 340 ووٹ لے کر آگے، آزاد امیدوار فتح اللہ خان 15 ہزار 734 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر۔ ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 75 ہزار 12 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار غلام محی الدین 30 ہزار 115 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 292 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار اویس لغاری 33 ہزار 776 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار مقصود لغاری 20 ہزار 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 118 سے آزاد امیدوار چوہدری بلال اصغر 35 ہزار 230 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار اسد زمان چیمہ 31 ہزار 254 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain