تازہ تر ین

عطائی ڈاکٹر نے 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

چشتیاں (نمائندگان خبریں) چشتیاں میں درندہ صفت انسان نے 13سالہ چوتھی کلاس کی طالبہ کو بہانے سے اپنے کلینک میں بلاکر درندگی کا نشانہ بنادیا پولیس موقع پر پہنچ گئی متاثرہ بچی کو ہسپتال داخل کروادیا گیا ملزم فرار ہونے میںکامیاب مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق چشتیاں کی کالونی نورپورہ میں عطائی ڈاکٹر نوید جو کہ کلینک چلاتاہے نے کلینک کے سامنے سے گزرتی 13سالہ بچی جوکہ گھر سے ٹی وی مکینک کے پاس جارہی تھی کو عطائی نوید نے اس کو بہانے سے بلواکر اند ر لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی کرنے لگ گیا اس دوران جب کافی دیر تک گھر نہ آئی تواس کی والدہ کو پریشانی لاحق ہوئی ڈھونڈنے پر جب وہ کلینک کے پاس آئے تو اند ر سے بچی کے چیخنے چلانے کی آوازےں آرہی تھیں جس پر ہم اند رگئے تو نوید اسکے ساتھ زیادتی کرنے میں مصروف تھا ملزم بھاگنے میں کامیاب ہوگیا متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میںپولیس نے مقدمہ درج کردیامزید متاثرہ بچی کی والدہ نے بتایا کہ میں غریب عورت ہو گھروں میںکام کاج کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہوںمیرا شوہر چھ سال قبل وفات پا گیا ہے میں اپنی بچیوں کے ساتھ رہتی ہوںہمیں انصاف مہیا کیا جائے پولیس درندہ صفت نوید کو پکڑکر سخت سے سخت ترین سزا دے پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچی کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے رپورٹ پر ملزم نوید کے خلاف زیر دفعہ 376کے تحت مقدمہ درج کرک کے گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم طالبہ کی میڈیکل رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آسکیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain