تازہ تر ین

موجودہ مشکل وقت عارضی ،قوم کی حمایت سے چیلنجز پر قابو پائیں گے ،عثمان بزدار

لاہور(وقائع نگار) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں-وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے وعدے پورے کریں گے – موجودہ مشکل وقت عارضی ہے اور قوم کی حمایت سے چیلنجز پر قابو پائیں گے – انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بنا کر معیشت کا بیڑا غرق کیا گیااور ملک و قوم کے ساتھ گھنا¶نا کھیل کھیلا گیا-انہوں نے کہا کہ مصنوعی اعداد وشمار کے ذریعے عوام سے حقائق چھپائے گئے- آج خراب صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومت ہے -انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معیشت کو صحیح سمت پر لانے کے لئے ملکی مفاد میں ہرفیصلہ کر رہی ہے -ہمارے دور میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں – کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے اور کرپٹ لوگوں سے کرپشن کا پیسہ واپس لیں گے- انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام ہماری طاقت ہیں -عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ فرض پورا کریں گے -انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کے نئے پاکستان کے خواب کی محنت سے تعبیر کریں گے -وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی- وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دیہی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی دیہی خواتین نہایت محنتی اور جفاکش ہیں۔ دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے۔ دیہی خواتین زرعی معیشت میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔ پاکستان کی دیہی خواتین خانہ داری کے ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں مردوں کا ہاتھ بٹاتی ہیں۔ زرعی شعبہ کی پائیدار ترقی میں خواتین کاکردار نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدارنے سابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما سردار شجاع محمد خان بلوچ کے انتقال افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain