تازہ تر ین

عوام مہنگائی سے گھبرا گئے ، حکومت نے بجلی کے ریٹ نہ بڑھا کر اچھا فیصلہ کیا : ضیا شاہد ، مکمل انصاف ہوتا اگر زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جاتی : جاجی امین ، پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں بارے کوئی قانون نہیں ، اب حکومت غور کر رہی ہے : عمران مسعود ، چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کامیابی ابھی تازہ ہے، جس کی وجہ سے جوش و خروش نظر آ رہا ہے، یہ ٹھیک ہو جائے گا ایسی صورتحال زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی، سیف الملوک کھوکھر وغیرہ لاہور سے جیت گئے جبکہ دیگر شہروں سے بھی اپوزیشن نے کامیابی حاصل کی ہے۔ سیاست میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ضمنی انتخابات میں اپوزیشن اوپر کی جو سیٹیں جیتیں وہ پہلے پی ٹی آئی کی تھیں۔ اس وجہ سے جوش و جذبہ، غبار ابھی سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے تحت شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس جتنے دن جاری رہے گا وہ نہ صرف آزاد بلکہ ایم این اے کے پروٹوکول میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے شکایت کی ہے کہ نیب حراست میں ان کو ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں سورج کی روشنی نہیں آتی، ان کو کوئی اچھا کمرہ دیا جانا چاہئے۔ جب وہ جیل منتقل ہو جائیں گے تو وہاں بڑے کھلے کمرے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بجلی کی قیمت نہ برھا کر اچھا فیصلہ کیا۔ گزشتہ دنوں اتنی مہنگائی ہوئی ہے جس کا اثر ضمنی انتخابات پر بھی پڑا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوتا تو فوری ردعمل آنا تھا، مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہو سکتے تھے۔ حکومت کو اب نظر آ رہا ہے کہ قومی خزٓنے میں کچھ نہیں، جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ سعد رفیق کو ووٹ دینے والوں کو یہ بھی سوچنا چاہئے تھا کہ مہنگائی کس کی وجہ سے ہوئی ہے؟ سابق حکمرانوں نے اتنا قرضہ لیا جس کے باعث ایکسپورٹ کم ہو گئی، مہنگائی بڑھی، روپے کی قدر کم اور ڈالر مہنگا ہوتا گیا۔ اس وقت کسی نے نہیں کہا، سابق حکومت یہ سب کر کے چلی گئی۔ حکومت کے 10 سال کے قرضوں کا آڈٹ کرانے کے فیصلے سے خوشی ہوئی، اگر یہ کام ہو جائے تو اندازہ ہو جائے گا کہ پچھلی حکومتوں نے کتنی فراخدلی سے قرضے لئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے لاہور میں 3 سیٹیں کمزور کیں۔ مہنگائی کی وجہ ہوتی تو کہیں سے بھی کامیابی حاصل نہ کرتی۔ پی ٹی آئی نے جہاں سے سیٹیں جیتی ہیں کیا وہاں مہنگائی نہیں؟ اسحاق خاکوانی نے تسلیم کیا کہ سلیکشن غلط تھی۔ 9 سال سے ہمایوں اختر غیر سیاسی ہیں۔ ان کے سگے بھائی ہارون اختر نوازشریف کے ساتھ ہوتے تھے، اسحاق ڈار کے ساتھ وزیر مملکت برائے خزانہ ہوتے تھے۔ اطلاعات ہیں کہ اکثر لوگوں نے کہا تھا کہ ہمایوں اختر کو ووٹ نہیں دیں گے۔ شاہد خاقان عبادی وزیراعظم رہ چکے ان کے مقابلے میں کونسلر سطح کا کشمیری لیڈر کھڑا کر دیا، شکست کی وجہ غلط فیصلے بھی ہوتے ہیں صرف مہنگائی نہیں ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی نے عوام کو شدید پریشان کیا ہے، وہ مطمئن نہیں کہ حکومت کوئی اچھا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زینب بچی کے قاتل کو سپریم کورٹ نے سرعام پھانسی کی سزا نہیں دی تھی۔ زینب کے والد نے درخواسشت بھی دائر کی تھی لیکن وہ مسترد ہو گئی۔ اکثریت کی خواہش تھی کہ ایسے مجرم کو سرعام پھانسی دی جائے تا کہ لوگوں کو عبرت حاصل ہو۔ ضیا شاہد نے کہا کہ موبائل فون میں بیلنس پر ٹیکس کے خاتمے کا عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ سندھ کے ایک سیکرٹری نے کہا کہ اس سے ہمارا بڑا نقصان ہو گیا ہے، ایک ارب کے قریب موبائل کمپنیوں کی طرف سے آتا تھا جو اب نہیں آئے گا، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ کرپشن میں کمی کریں اور منی لانڈرنگ بند کر دیں تو آپ کا نقصان پورا ہو جائے گا۔ چیف جسٹس نے ان کی بات سے اتفاق نہیں کیا بلکہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھا۔ عجیب بات ہے کہ جو موبائل میں بیلنس کراتے تھے، اس میں موبائل کمپنیو ںکے ساتھ حکومت بھی کٹوتی کر رہی تھی، حکومت کا اس میں کوئی کردار بھی نہیں۔
نمائندہ اسلام آباد ملک منظور نے کہا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کے مطابق اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا اجلاس عام طور پر ایک دن کی کارروائی کے بعد ختم کر دیا جاتا ہے، سپیکر اگر چاہیں تو جاری بھی رکھ سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آج کا قومی اسمبلی کا اجلاس ایک دن ہی چلے گا کیونکہ اپوزیشن نے شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ کے کچھ سرکردہ رہنماﺅں نے پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں سے ملاقات کی ہے۔ جس میں ان کو احتجاج میں شامل کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
زینب کے والد حاجی امین نے کہا ہے کہ میرے مطابق عوام کے مطابق، آئین کی شق کے مطابق سرعام پھانسی کی سزا دینے کی اجازت ہے۔ آئندہ نسلیں محفوظ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل کی طرف سے خط آیا کہ پھانسی کے وقت آپ آ سکتے ہیں۔ صبح 4 بجے بلایا گیا۔ میں مطمئن تو ہوں لیکن واقعہ کو آج 9 مہینے 12 دن ہو گئے ہیں۔ ابھی تک روزانہ میڈیا پر ایسے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جو باعث تشویش ہے۔ سرعام پھانسی کی درخواست اس لئے دی تھی کہ لوگوں کو عبرت حاصل ہو اور آئندہ کی نسلیں محفوظ ہو جائیں۔ صدر پاکستان نے بھی میری درخواست مسترد کر دی۔ حکومت کا یہ کام سمجھ سے بالاتر ہے۔
نمائندہ قصور جاوید ملک نے کہا کہ حاجی امین کو ضلعی انتظامیہ نے اطلاع دی تھی کہ جیل حکام نے زینب کے قاتل کو پھانسی کے وقت بلایا حاجی امین نے خود بتایا کہ جیل حکام نے 3 بجے صبح بلایا ہے کہ آپ وہاں موجود ہوں۔ یہ بھی بتایا کہ صرف مجھے نہیں 8 مزید بچیاں جو ماری گئیں ان کے ورثاءکو بھی بلایا ہے۔ سب سے بڑی پھانسی کوٹ لکھپت جیل میں بھگت سنگھ کو ہوئی تھی۔ اس کے بعد یہ دوسری ایسی پھانسی ہو رہی ہے جس کا سب سے زیادہ چرچہ ہے اور لوگوں کو اطمینان ہے۔
سابق صوبائی وزیرتعلیم عمران مسعود نے کہا ہے کہ میرے تو کوئی ذاتی سکول نہیں۔ بطور وزیر تعلیم میں سرکاری و نجی سکولز و کالجز و یونیورسٹیز سے بہت منسلک رہا ہوں، بہت عرصے سے افواہ پھیلی ہوئی ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کی فیسیں بہت زیادہ ہیں۔ ان سکولوں کی فیسیں زیادہ ہیں جو او یا اے لیول پڑھاتے ہیں۔ جو میٹرک تک تعلیم دیتے ہیں ان کی فیسیں زیادہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے نجی سکولوں میں اکثریت پاکستانی نصاب پڑھانے والوں کی ہے، جو پہلے وفاق بناتا تھا اب یہ اختیار صوبوں کے پاس ہے۔ بلاشبہ والدین کا زیادہ فیسوں کے حوالے سے واویلا درست ہے لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی قانون نہیں ہے۔ وزیر تعلیم مراد راس نے فیسوں کو ریگولیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے سکول سسٹم ٹیکس بھی دیتے ہیں۔ ایل ڈی اے کے قانون میں بھی آتے ہیں اور ان کی بلڈنگز بھی بنی ہوئی ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کو نقصان پہنچائے بغیر اب فیسوں کے معاملات کو کیسے درست کرنا ہے؟ اس کے لئے عقل و دانش کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادویات لیول کی تعلیم دینے والے اداروں کا دیگر کے ساتھ امتحانات کے وقت میں فرق ہونا تھا لیکن اب امتحانات کا سب اداروں کیلئے ایک ہی وقت ہے جس سے بچوں کا وقت ضائع نہیں ہوتا۔ آج کل او، اے لیول تعلیم حاصل کرنے والے شور مچا رہے ہیں کہ ہم جو اے یا اے پلس گریڈ لیتے ہیں، اس میں پاکستانی نظام کے تحت کٹوتی کر دی جاتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain