تازہ تر ین

وزیر اعظم کا اہم فیصلہ چین سے پہلے دوبارہ سعودیہ کا دورہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کے دورے پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ چین کے دورے سے پہلے ایک بار پھر سعودی عرب جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 23اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس دوران سعودی عرب سے معاشی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے بعد 3نومبر کو چین کا دورہ بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 18ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس دورن مختلف امور پر بات چیت کی گئی تاہم بعدازاں کئی معاملات پر ابہام بھی پیدا ہوا تھا۔ وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیاءکے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کیا اور ملائیشیا کے انتخابات میں ان کی جماعت کی کامیابی پرانہیں مبارکباد دی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد امت مسلمہ اور خاص طور پر عالمی سطح پر ایک مدبر اور بہترین رہنماءکے طور پر جانے جاتے ہیں عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں عمران خان نے ملائیشیاءکی مستحکم اقتصادی ترقی میں ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ویژن کو سراہا اس موقع پر ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان بات چیت میں باہمی تعلقات کے فروغ اور اعلیٰ سطح رابطوں کے حوالے سے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک اعلیٰ سطح رابطوں اور ایک دوسرے مختلف شعبوں میں تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا جبکہ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے عمران خان کو دورہ ملائیشیاءکی دعوت دی جسے عمران خان نے بھی قبول کر لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain